لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت میں موسلادھار بارش پرڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر پولیس افسران و جوان فیلڈ میں موجود رہے۔ محمد فیصل کامران کا کہنا تھا کہ پولیس افسران بارش کے پانی میں پھنسے شہریوں کی مددکریں۔ ایمرجنسی 15 پر موصول کالز پر فوری ریسپانس کیا جائے۔ پٹرولنگ ٹیمیں شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔ انہوں نے پولیس افسران کو الائیڈ ڈیپارٹمنٹس سے ہر ممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ شہری بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں۔
موسلا دھار بارش!پولیس افسر جوان فیلڈ میں موجود رہے
Jul 29, 2024