لاہور میں منشیات فرشوں کے ٹھکانوں پر 225چھاپے ‘104ملزم گرفتار

Jul 29, 2024

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں لاہور سمیت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ آپریشنز  میں تیزی لائی گئی ہے، ایک روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 225 چھاپے مارے گئے، مکروھ دھندے میں ملوث 104 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،97 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان سے 68 کلو گرام چرس، 3 کلو ہیروئن، ڈیڑھ کلو آئس، 1320 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔ 6 ماہ سے جاری خصوصی مہم کے دوران پنجاب بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 38751 ریڈز مارے گئے۔منشیات کے دھندے میں ملوث 18554 ملزمان گرفتار جبکہ 18042 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 11 ہزار کلو گرام چرس، ساڑھے 58 کلو گرام آئس، 203 کلو گرام ہیروئن برا?مد، 276 کلو گرام افیون، 17 لاکھ 8 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی آن لائن خرید و فروخت کے تدارک کیلئے ایکشن تیز کیا جائے،تعلیمی اداروں اور گردونواح میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔

مزیدخبریں