قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور تھانہ الہ آباد پولیس نے کماد کی فصل سے نومولود بچی کو برآمد کرکے انسانی جان کو محفوظ کرلیا چند دن قبل تھانہ صدر قصور کے علاقہ سے بھی بوری سے بچی کو برآمد کرکے المیرا فاؤنڈیشن میں دیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ الہ آباد عابد محمود چھینہ کی بروقت کاروائی سے معصوم انسانی جان محفوظ ہوگئی تھانہ الہ آباد کے نواحی علاقہ کوٹ دارا میں کماد کی فصل سے زندہ نومولود بچی برآمد کی گئی۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر ایس ایچ او الہ آباد عابد محمود چھینہ نے بچی جو کہ خطرہ کی حالت میں تھی اس کو تحویل میں لے کر فوری طور پر میڈیکل فرسٹ ایڈ دلوائی گئی۔
قصور:کماد کی فصل سے نومولود بچی برآمد
Jul 29, 2024