قصور(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ بی ڈویژن کے علاقے میں نجی کلینک میں دوران ڈیلیوری آپریشن بچے کی پیدائش کے بعد مریضہ جا ں بحق ہوگئی،موت ڈاکٹرز کی غفلت کا نتیجہ ہے،ورثاء کاالزام۔قصورتھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں نجی کلینک پر ایک حاملہ عورت ڈیلیوری کیلئے آئی جسے آپریشن کیلئے ایڈمٹ کیا گیا اور دوران ڈیلیوری آپریشن ایک بچے کی پیدائش کے بعد مریضہ عابدہ بی بی کو بلیڈنگ شروع ہوگئی جو جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔