شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ قوم باخوبی آگاہ ہے کہ پی ٹی آئی کو حالیہ عام انتخابات میں کس طرح دیوار سے لگانے کی سازش رچی گئی اورپارٹی کے بانی چیئرمین کو سو سے زائد جھوٹے مقدمات میں الجھا کر سیاسی جمہوری جدوجہد سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی مگر اس سازش کو عوام نے ناکام بنادیا ہے ملک گیر احتجاج میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بھرپور شرکت کرکے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کی ہے۔