شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں ہائوسنگ کالونی فیز 1میں عرصہ 45سال سے ہسپتال اور گرلز ہائی سکول کیلئے مختص جگہ پر حکومت کی طرف سے کوئی تعمیرات نہیں کی جا سکی ،ہسپتال کی جگہ پر چند خوانچہ فروشوں ،ریڑھی بانوں نے کچی اور پکی تجا و زات بھی قائم کر رکھی ہیں جبکہ گرلز ہائی سکول کی جگہ پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ۔علاقہ مکینوں نے اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے کہاہے کہ ہائوسنگ کالونی فیز 1میں سرکاری ہسپتال کی اشد ضرورت ہے یہاں ہسپتال کی تعمیر سے اردگرد کی درجنوں آبادیوں کے ہزاروں افراد کو صحت کی سہولیات فراہم ہو سکتی ہیں۔