شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنماء ملک راشد متین ڈوگر نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کی طرف سے 9 مئی کی دہشت گردی کا اعتراف جرم سے ثابت ہو گیا ہے کہ 9مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہیں۔ سیاست میں دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دے کر اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے والوں کی عوام شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا کرکے پاکستان کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔
9مئی کے واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی ہیں:ملک راشد متین
Jul 29, 2024