گرفتاریاں حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں:احسان شانی

Jul 29, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما احسان شانی خان نے کہا ہے پارٹی قیادت کی کال پر احتجاج کرنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈائون، مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں ۔ حکومت اپنے غیر آئینی و دھاندلی زدہ اقتدار کو بچانے کی خاطر اپوزیشن کی زبان بندی کرنا چاہتی ہے اور عوام کے بنیادی حقوق سلب کرکے انہیں زندہ درگور کررہی ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی بات کرکے حکمر ا نو ں نے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے۔

مزیدخبریں