کابل(نوائے وقت رپورٹ) افغان وزارت صنعت و تجارت کے حکام کے مطابق افغانستان میں شمسی توانائی کی پیداوار میں چینی تاجر 40 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔وزارت صنعت و تجارت نے مزید کہا کہ مذکورہ شعبے میں سرمایہ کاری سے ملک کے ایک ہزار افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ دوسری جانب ماہرین شمسی توانائی کو قابل بھروسہ اور مستحکم ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس سے بجلی کی لاگت کم اور ماحولیاتی تحفظ میں مدد دینے کے علاوہ مختلف جگہوں پر اس کا استعمال آسان اور ممکن ہے۔