لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارت نے سری لنکا کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت ہرا کر تین میچوں کی سیریز میںدوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ میزبان سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بناسکی ۔ کوشل پریرا53رنز بناکر نمایاں رہے ۔ روی بشنوئی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بھارت نے 6.3اوور ز میںتین وکٹوںکے نقصان پر 81رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی ۔ بارش نہ رکنے کی وجہ سے آفیشلز نے بھارت کو سات وکٹوں سے فاتح قرار دیدیا ۔