لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا کی جانب سے 12 ماہ کی پابندی سے قبل کینیڈا کے ہیڈ کوچ بیو پریسٹ مین اولمپک کی ذمہ داریوں سے مستعفی ہوگئے۔کینیڈا کی حکومت پیرس اولمپکس میں ڈرون جاسوسی سکینڈل کے بعد فیفا کی جانب سے پابندی عائد کرنے والی خواتین فٹبال آفیشلز کی فنڈنگ روک دیگی۔کینیڈا کی وزیر کھیل کارلا کوالٹرو نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے تربیتی سیشن کی نگرانی کیلئے ڈرون بھیجنے کا اقدام ’دھوکہ دہی‘ ہے۔اس نے اس معاملے کو "انتہائی افسوسناک" قرار دیا اور کہا کہ یہ ٹیم کینیڈا اور تمام کینیڈین کیلئے اہم خلفشار اور شرمندگی کا باعث بن رہا ہے۔