دریائے سین میں آلودگی، ٹرائیتھلون کا ٹریننگ سیشن منسوخ 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پیرس اولمپکس کے دوران دریائے سین میں آلودگی کی وجہ سے منتظمین نے ٹرائیتھلون کا ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا۔ ٹرائیتھلون کے سوئمنگ ایونٹ کا ٹریننگ سیشن گزشتہ روز شیڈول تھا، پیرس اولمپکس میں ٹرائیتھلون کا ایونٹ30جولائی سے شروع ہونا ہے۔ واٹر کوالٹی کو ٹریننگ کے انعقاد کیلئے مناسب قرار نہیں دیا گیا۔ پیرس اولمپکس کے منتظمین اور ورلڈ ٹرائیتھلون نے مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔ واٹر ٹیسٹنگ کے بعد دریائے سین کو جولائی کے وسط سے سوئمنگ کیلئے محفوظ قرار دیا گیا تھا، دریائے سین کے پانی میں سوئمنگ کیلئے تحفظات کا اظہار جاری رہا تھا۔ اتھلیٹس کی صحت کی حفاظت ترجیح ہے، حالیہ بارشوں کی وجہ سے یہ صورتحال ہوئی، ایونٹ سے قبل کوالٹی بہتر ہونے کی امید ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن