ؒٓلاہور(سپورٹس رپورٹر) پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری سٹائل ہیٹس میں پاکستان کے احمد درانی اپنی ہیٹ میں آخری نمبر پر رہے۔200 میٹر کی پہلی ہیٹ میں احمد درانی چار تیراکوںمیں چوتھے نمبر پر رہے، احمد درانی کی ٹائمنگ ایک منٹ 58 اعشاریہ 67 سیکنڈز رہی۔احمد درانی اپنے پرسنل بیسٹ ٹائمنگ کو بھی برقرار نہ رکھ سکے، احمد درانی کی 200 میٹر فری سٹائل میں پرسنل بیسٹ ٹائمنگ ایک منٹ 55 سیکنڈز ہے۔احمد درانی 25 سوئمرز میں سے 25 ویں نمبر پر رہے، پاکستانی سوئمر سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنیوالے آخری سوئمر سے 11 سیکنڈز پیچھے رہے۔پیرس اولمپکس میں ویمن کے 200 میٹر فری سٹائل سوئمنگ مقابلوں میں پاکستانی سوئمر جہاں آرا نبی کا سفر تمام ہوگیا اور وہ 30 تیراکوںمیں 26 ویں نمبر پر رہیں۔پاکستانی تیراک جہاں آرانبی 200 میٹر فری سٹائل تیراکی مقابلوں کے ٹاپ 16 میں نہ آسکیں، جہاں آرا اپنی ہیٹ کے 7 پلیئرز میں تیسرے نمبر پر رہیں۔پیرس اولمپکس میں چین نے ابتدائی 2 گولڈ میڈل حاصل کیے تاہم آسٹریلیا 4 گولڈ میڈل جیت کر پہلے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی کوریا تین گولڈ میڈل کیساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ آسٹریلیا نے 4 گولڈ اور 2 سلور میڈل جیتے ٹیبل پر سر فہرست ہے۔جنوبی کوریا نے تین گولڈ ‘دو سلور اور ایک برونز میڈل جیتا اور دوسری پوزیشن پر ہے ۔چین نے تین گولڈ ‘ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیتا اور تیسری پوزیشن ہے ۔جاپان تین گولڈ ‘ایک سلور اور ایک برونز میڈل کیساتھ چوتھے نمبر پرہے۔ میزبان فرانس دو گولڈ ‘دو سلور اوردو برونز میڈل جیت کرپانچویں نمبر پر ہے ۔ امریکہ نے ایک گولڈ، 3 سلور اور 2 برونز میڈل حاصل کیے۔قازقستان نے ایک گولڈ ‘دو برونز میڈل جیت ہیں ۔بیلجیئم نے ایک گولڈ ‘ایک برونز میڈل جیتا ہے ۔جرمنی نے ایک گولڈ‘ہانگ کانگ نے ایک گولڈ‘اٹلی نے دو سلور‘تین برونز ‘انگلینڈ نے ایک سلور ‘ایک برونز ‘کینیڈا نے ایک سلور ‘فجی نے ایک سلور ‘منگولیا نے ایک سلور‘تیونس نے ایک سلور‘سویڈ ن نے دو برونز ‘ہنگری نے ایک برونز‘بھارت نے ایک برونز ‘جنوبی افریقہ نے ایک برونز ‘سپین نے ایک برونز میڈل جیت لیا ہے ۔ اولمپکس کے پہلے دن خواتین کے تین میٹر سپرنگ بورڈ ڈائیونگ میں چین کی عالمی چیمپئن جوڑی چانگ یانی اور چن ییوین نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ شوٹنگ کے 10 میٹر ایئر رائفل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں بھی چین کے یوٹنگ ہوانگ اور لیہاؤ شینگ نے گولڈ میڈل جیتا۔ جاپان اور قازقستان کو جوڈو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل ملا۔قازقستان کی جوڑی الیگزینڈرا لی اور اسلام ستپایف نے اپنے ملک کو ایونٹ میں پہلا میڈل جتوایا۔میزبان فرانس نے گولڈ میڈل رگبی میں جیتا۔آسٹریلیا نے خواتین کی 400 میٹر فری اسٹائل میں گولڈ میڈل جیتا، کینیڈا نے سلور اور امریکہ نے برانز میڈل جیتا۔آسٹریلیا نے تیسرا گولڈ میڈل خواتین کی 4x100 ری لے میں حاصل کیا، آسٹریلین ٹیم نے 3:28.92 کی ٹائمنگ کیساتھ نیا اولمپک ریکارڈ بنایا۔ مینز روڈ سائیکلنگ میں بیلجئم نے گولڈ میڈل جیت لیا، آسٹریلیا نے انفرادی ٹائم ٹرائلز میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ امریکہ نے پہلا گولڈ میڈل مردوں کی 4x100 فری سٹائل ریلے میں حاصل کیا۔ ہانگ کانگ نے پہلا گولڈ میڈل خواتین کے فینسنگ مقابلوں میں جیتا۔ جنوبی کوریا کے او سینگوک نے مینز فینسنگ سیبر میں گولڈ میڈل جیتاَ جرمنی نے پہلا طلائی تمغہ جیت لیا، مارٹن لوکاز نے مردوں کی 400 میٹر فری سٹائل سوئمنگ میں گولڈ جیتا۔
پیرس اولمپکس، پاکستانی تیراکوں کا سفر بھی ختم، آسٹریلیا، چین میڈلز میں آگے
Jul 29, 2024