لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس فورم نے تجویز دی ہے کہ حکومت کئی طرح کے ٹیکسز ختم کر کے صرف پرچیز ٹیکس عائد کرے جس سے 30ہزار ارب روپے اکٹھے ہونے کا تخمینہ ہے۔ اس فیصلے سے جہاں مہنگائی میں کمی ہو گی وہی حکومت کو محصولات اکٹھے کرنے کیلئے مہم جوئی بھی نہیں کرنی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان ٹیکس فورم کے چیئرمین ذوالفقار خان اورپیٹرن افتخار خان نے ’’ٹیکس اور عوام‘‘ مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔