لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا موجودہ مشکل حالات پر تشدد احتجاج اور ہڑتال کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ملک میں معاشی طو ر پر جو بیگاڑ پیدا ہو گیا ہے۔ وہ احتجاج سے ٹھیک نہیں ہوگا بلکہ اس کیلئے ہمیں ایک قوم بن کر اس کا حل نکالنا ہوگا۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود سیاسی جماعتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز ملک کو دلدل سے باہر نکالنے کیلئے ایک سوچ اپنائیں۔ میثاق معیشت ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔