لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا فرنیچر کی عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کیلئے فرنیچر کی جدید ڈیزائننگ ضروری ہے۔ یہ خریداروں کی نت نئی ضروریات اور ترجیحات پر پورا اترتی ہے اور فرنیچر میں فعالیت، جمالیات اور پائیداری عالمی منڈیوں میں متنوع خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہے۔ گزشتہ روز محمد اریب کی قیادت میں فرنیچر ڈیزائنرز اور مینوفیکچررز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس تیز رفتار دور میں خریدار ایسے فرنیچر کو ترجیح دیتے ہیں جو فعالیت کیساتھ ساتھ جمالیاتی کشش بھی رکھتا ہو۔ جدید ڈیزائن میں سادگی، کام کی صفائی اور جدید میٹیریل کے استعمال کو خاص اہمیت حاصل ہے جو خریداروں کے ذوق اور دستیاب جگہ سے مطابقت رکھتا ہو۔ عالمی فرنیچر مارکیٹ انتہائی مسابقتی ہے کیونکہ خریداروں کو دنیا بھر سے متنوع مصنوعات تک رسائی حاصل ہے۔ روایتی فرنیچر میں عمومی طور پر جدید ڈیزائن اور انفرادیت کی کمی ہوتی ہے۔ مزید برآں جدید فرنیچر ٹیکنالوجی کے انضمام، سمارٹ سٹوریج سلوشنز، جدید ٹیکنالوجی اور ضروریات سے ہم آہنگی کی وجہ سے ہر قسم کے خریداروں کو متوجہ کرتا ہے۔ نئے دور کے خریداروں کیلئے فرنیچر کی پائیداری کی ایک الگ اہمیت ہے۔
فرنیچر کی عالمی منڈیوں میں جگہ بنانے کیلئے جدید ڈیزائننگ ضروری :میاں کاشف
Jul 29, 2024