افراتفری اوربدامنی کا سبب دین سے دوری :میاں جمیل 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ افراتفری اوربدامنی کا سبب دین سے دوری ہے،دولت اورشہرت کی ہوس نے معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلاکردیا،اجتماعی اورانفرادی رویوں نے اخلاقیات اور اقدار کو بگاڑکررکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بگڑتے مزاج نے مقصدحیات کو بھی بری طرح متاثرکیا۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ انسان اپنے حقیقی مقاصدپرتوجہ مبذول رکھے ،دنیاوی زندگی کوہی مقصدومشن نہ بنالیاجائے بلکہ حقیقی اوراخروی مقاصدپر توجہ مبذول رکھی جائے۔تخلیق  انسانیت کے اصل مقاصد اوراہداف کوپیش نظررکھاجائے۔عقیدہ اورایمان پرخصوصی توجہ مبذول رکھی جائے۔قرآن وسنت کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے معمولات کا تعین کیاجائے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ معاشرے  میں تبدیلی کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ سیرت طیبہ سے رہنمائی لی جائے ۔ تبدیلی صرف اسی صورت ممکن ہے کیونکہ قرآن وحدیث سے مکمل رہنمائی سے ہی  انفرادی اوراجتماعی زندگی  کے معاملات درست ہوسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن