حکومت سب کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے جارہی ہے:عابد حسین اعوان 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا یہ خبریں اچھی ہیں کہ حکومت سب کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے جارہی ہے اور اشرافیہ کو دی جانیوالی سرکاری مراعات بھی ختم کرنے جا رہی ہیں۔ اگر حکومت اس پر فوری عمل کرلے تو یقینی طور پر یہ سبسڈی جو امیروں کو اور اشرافیہ کو دی جاتی ہے اس کا رخ غریبوں کی طرف موڑ کر ان کو سکھ کا سانس حکومت کی طرف سے مل سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن