فیروزوالہ( نامہ نگار) محکمہ سوئی ناردرن گیس شاہدرہ ایریا منیجرانجینئر ملک محمد آصف نے کہا وفاقی حکومت کی ہدایات پر گیس چوروں کیخلاف کاروائیاں ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔ شاہدرہ ایریامیں محکمہ کی فیلڈ ٹیمیں وزٹ کرکے گیس چوری کا تدارک یقینی بنا رہی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر شاہدرہ آفس میں شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کیے جا رہے ہیں۔ گیس چوری جرم ہے جس کا ارتکاب کرنیوالوں سے کوئی رعایت برتی نہیں جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔