فیروزوالہ:افسروں اہلکاروں کی منتھلیاں،وزیراعلیٰ انسداد تجاوزات مہم ناکام

Jul 29, 2024

فیروزوالہ( نامہ نگار) با اثر دکانداروں نے شاہدرہ کے علاقوں چوک شاہدرہ، بیگم کوٹ ، ونڈالہ روڈ شاہدرہ میں کئی کئی فٹ سڑکوں پر قبضہ کیا ہوا ہے جس سے شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ راوی ٹاؤن کارپوریشن کے افسران اور اہلکار منتھلی وصول کر کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انسداد تجاوزات مہم بری طرح ناکام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔چوک شاہدرہ اور چوک بیگم کوٹ قبضہ مافیا نے چاروں طرف سے سڑکوں پر قبضہ کیا ہے۔ ان علاقوں میں سارا دن اور رات کو خاص طور پرٹریفک کو بلاک رہتی ہے۔ عارضی دکانداروں فررٹ کی ریڑی والوں اور کرسیاں اور میز سڑک میں رکھ کر بلاک کیے ہوئے ہیں۔ تجاوزات کے ریکارڈ قائم ہے۔ غیر قانونی کاؤنٹر ختم کیے تمام ہوٹلوں سڑک پر کئی کئی فٹ تک دکانوں کے باہر ناجائز تجاوزات قبضے کیے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، چیف سیکرٹری ، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوات فوری طور پر ختم کرائی جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں