گلگت بلتستان ( نمائندہ خصوصی ) مومنہ چیمہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام سکول کی سنگ بنیاد رکھی گئی۔کالم نگار نوائے وقت اور‘‘مومنہ چیمہ فائونڈیشن ‘‘ کی بانی طیبہ ضیا چیمہ کی جانب سے بلتستان کے ضلع شگر کے دیہات چھورکاہ میں سنگ بنیاد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ معزز مہمانان گرامی بلتستان بالخصوص ضلع شگر سے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ 5 سو افراد کی اس تقریب میں مومنہ چیمہ سکول کے طلبا و طالبات ان کے خاندان ،اساتذہ کا سٹاف ، تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سرکردگان اور چھورکاہ کے نواحی دیہاتوں کے مکین مدعو تھے۔ مومنہ چیمہ فائونڈیشن گلگت بلتستان کے پراجیکٹس منیجر عبد اللہ ناصر شگری نے فائونڈیشن کے پانی ،صحت اور تعلیمی فلاحی منصوبوں کی تفصیل بیان کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایجوکیشن ذوالفقار علی نے گلگت بلتستان میں سرکاری تعلیمی اداروں کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا عزم ظاہر کرتے ہوئے مومنہ چیمہ تعلیمی پراجیکٹ کی بھی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی۔
کالم نگار نوائے وقت ،بانی مومنہ چیمہ فائونڈیشن نے چھورکاہ میں سکول کا سنگ بنیاد رکھا
Jul 29, 2024