نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) خلع کا دعویٰ دائر کرنے پر خاوند سمیت چھے افراد نے خاتون پر تشددکیا۔ کپڑے پھاڑ دیئے۔تفصیلات کے مطابق محلہ رڑوالہ کی منزہ مبین نے اپنے خاوند انعام الحسن کے خلاف خلع کی درخواست دی تھی جس مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔منزہ مبین اپنے والد کے ساتھ عدالت پیشی کے بعد گھر آ رہی تھی راستے میں خاوند انعام الحسن اور ساتھی محمد عمر، عاصم اور دیگر ساتھیوں نے راستہ میں روک کر ڈنڈوں سے تشدد کیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان نے چاقو اور ڈنڈوں سے لیس ہو کر خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ کپڑے پھاڑ ڈالے، ناکامی پر موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے خاتون کے والد شیخ محمدنذیر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔