گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی مصالحہ جات کی فروخت کا منصوبہ ناکام بنادیا ،بھاری مقدار میں ملاوٹی ہلدی، کالی مرچ ،چائنہ نمک اور دیگر اشیاء ضبط کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروادیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے نوشہرہ روڈ پر واقع سپائسز گودام پر چھاپہ مار ا اس دوران انہوں نے 2ہزار کلو ملاوٹی ہلدی، 320کلو ناقص کالی مرچ اور 345کلو ممنوعہ چائنہ نمک اور دیگر ملاوٹی اشیا ضبط کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔