گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر آمد، چیئرمین، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے بریفنگ دی، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مشن ہے کہ پنجاب کو صاف ستھرا بنانا ہے اور اس سلسلہ میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی حدود کو بڑھا کر گوجرانوالہ ڈویژن کے چار اضلاع تک پھیلا دیا گیا ہے یاد رہے اس سے قبل جی ڈبلیو ایم سی صرف گوجرانوالہ شہر کی 64یونین کونسلوں میں صفائی امور سرانجام دے رہی ہے۔ اب گوجرانوالہ کی تمام تحصیلوں میں ان کے شہری علاقوں میں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کام کرے گی اور اس کے علاوہ گجرات ، منڈی بہاوالدین اور حافظ آباد میں بھی گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کام کرے گی۔