حافظ آباد:محلہ کشمیرنگر کی سڑک انتظامیہ کی غفلت کے باعث جوہڑ میں تبدیل 

Jul 29, 2024

 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) علی پوروڈ پر واقع محلہ کشمیرنگر کی سڑک میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گندے جوہڑ میں تبدیل ہوگئی جس کی وجہ سے مرکزی مسجد کے سامنے ہمہ وقت پانی کھڑارہنے سے لوگوںکا مسجد میںجانا بھی محال بن گیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ کشمیر نگر میں واقع علی پورروڈ کی خستہ حالی اور ٹوٹ پھوٹ کے بعد وہاںپر گندا پانی جمع رہنا معمول بن چکا ہے اور اگر بارش ہو جائے تو یہ تمام علاقہ اور اسکی گلیاں ندی نالوںمیں تبدیل ہوجاتی ہیں ۔اسوقت بھی یہاںپر گنداپانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے یہاں سے روزانہ گزرنے والے ہزاروں افراد اور گاڑیوںکے مالکان کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوںکو شدید پریشانی اورذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے لیکن میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

مزیدخبریں