ایمن آباد: ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس 

 ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت )دبستان صحافت نظریہ پاکستان کے محافظ اور قائد اعظم کے درینہ ساتھی ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس نوائے  وقت آفس میں ہوا ۔ صدارت میاں طارق فیض نے کی۔ ریفرنس میں مقررین صدر ازاد پریس کلب ایمن آباد جاوید یوسف ،جنرل سیکرٹری  رانا عقیل سنیئر نائب ،صدر شاہد محمود بھٹہ ،نائب صدر سیٹھ صدیق ،انفارمیشن سیکرٹری تصور خان نے اپنے خیالات کا اظہار کیاسنیئر صحافی حسیب آصف پندھیر نے خصوصی طور پر شرکت کی مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجید نظامی مرحوم کی پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ کے لیے سرگرداں رہی انہوں نے ہمیشہ نوجوان نسل کو دو قومی نظریہ سے اگاہ کیا مقررین نے کہا کہ مجید نظامی کی زندگی شرافت اصول پسندی اور حب الوطنی سے بھری پڑی ہے اور مرحوم ایک انسان دوست اور درد دل رکھنے والے انسان تھے اخر میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن