حکومت نے ملکی مسائل کے حل کا پختہ تہیہ کررکھا ہے: امان اللہ وڑائچ 

Jul 29, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ اور لیگی رہنما حاجی احمد چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ملکی مسائل کے حل کا پختہ تہیہ کررکھا ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی منزل ہر صورت حاصل کی جائے گی، نواز لیگ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے جس کیلئے حکومت ہر سطح پر بھرپور جدوجہد کر رہی ہے،اسی جماعت نے ماضی میں ملکی معیشت کو فعال کیا اور اب بھی ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا کر اپنے انقلابی ویژن کی تکمیل یقینی بنائیگی، مسلم لیگ (ن) ناقابل شکست قوت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی علامتی بھوک ہڑتال محض ڈرامہ بازی ہے،ان فراڈیوں اور بہروپیوں کا کام صرف فوٹو سیشن اور پارٹ ٹائم انقلاب ہے، پی ٹی آئی کی عجیب علامتی بھوک ہڑتال ہے دوپہر کے کھانے کے بعد اور شام کی چائے سے پہلے کونسی بھوک ہڑتال ہوتی ہے۔

مزیدخبریں