گوجرانوالہ:لوہیانوالہ میںکچرے کے ڈھیر کے تعفن سے علاقہ مکین بیمار ہونے لگے 

Jul 29, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )لوہیانوالہ میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور کوڑے سے اٹھنے والے تعفن سے علاقہ مکین بیمار ہونے لگے۔ بارشوں کے باعث کچرے کے ڈھیر سے آنیوالی بدبو میں سانس لینا بھی محال ہوچکا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لوہیانوالہ کے ساتھ سوتیلی ماںجیسا سلوک کیا جارہا ہے۔ علاقہ بھر میں صفائی ستھرائی کا کوئی خاص نظام نہیں ہے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے مین گیٹ کے سامنے جمع بارشی پانی اور کچرے کے ڈھیر اٹھنے والی بدبو سے پورا علاقہ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے صرف ہوائی باتوں اور اپنے قائدین کے دفاع میں مشغول ہیں جبکہ ہر سیاسی نمائندے کے اپنے گھر کے سامنے اور ارد گرد کا ایریا صاف ستھرا ہوتا ہے۔اہل علاقہ نے وزیراعلی پنجاب ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ محکمے کے افسران سے اپیل کی ہے کہ  لوہیانوالہ کی طرف بھی خصوصی توجہ دی جائے اور یہاں پر بھی شہر بھر کی طرح صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ وہ بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔

مزیدخبریں