بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی کمانڈوز کی موجودگی کا مضحکہ خیز الزام، 2 ماہ میں 11 بھارتی فوجی ہلاک

سری نگر(نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ جموں و کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر مودی سرکار نے پاکستان پر مضحَکَہ خیز الزام لگادیا۔ آرٹیکل 370A کی منسوخی کے بعد مودی کا مقبوضہ کشمیر میں امن بحالی کا جھوٹا دعویٰ بری طرح ناکام ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بلاجواز ظلم و ستم کے باعث بھارتی فوج کے خلاف مقامی کشمیریوں کی شدید مزاحمت جاری ہے جس کے دوران صرف دو ماہ میں تقریباً 11 بھارتی فوجی مارے گئے ہیں۔ 16 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ڈوڈا میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے۔ ضلع کٹھوعہ میں حملے کے بعد کارروائی میں پانچ بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ 27 جولائی کو بھی کپواڑہ میں میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور ایک افسر سمیت چار فوجی زخمی ہوئے۔ ہمیشہ کی طرح بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حالیہ بدامنی کا الزام پاکستان پر لگایا۔ اپنی نااہلی اور غلط پالیسیوں کو چھپانے کیلئے بھارت نے الزام لگایا کہ مقبوضہ کشمیر میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ پاکستانی SSG کمانڈوز کام کر رہے ہیں، جو ایک نہایت مضحَکَہ خیز الزام ہے۔ بھارت اور اسکی فوج کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ جب وہ ناکام ہوتے ہیں تو وہ اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگادیتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن