واشنگٹن (آئی این پی) امریکا کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے عیسائیوں سے کہا ہے کہ اگر وہ آئندہ امریکی انتخابات میں انہیں ووٹ دیتے ہیں تو اگلے 4 سالوں کے بعد ان کو دوبارہ ووٹ نہیں دینا پڑے گا، ہم اسے اتنا اچھا کر دیں گے کہ ان کو دوبارہ ووٹ نہیں دینا پڑے گا غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ سابق صدر کا ایک انتخابی مہم کے دوران ایسے ریمارکس دینے کا کیا مطلب ہے؟ دوسری جانب ان کے ڈیموکریٹک مخالفین ان پر جمہوریت کے لیے خطرہ ہونے کا الزام لگاتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ میں قدامت پسند گروپ ٹرننگ پوائنٹ ایکشن کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عیسائی باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں، بس اس بار، اس کے بعد آپ کو مزید ووٹ نہیں ڈالنا پرے گا، ان کا کہنا تھا کہ بس مزید چار سال اور، ہم اسے ٹھیک کردیں گے اور آپ کو ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں عیسائیوں سے محبت کرتا ہوں، میں ایک عیسائی ہوں، میں آپ سے پیار کرتا ہوں، باہر نکلیں، آپ کو باہر نکل کر ووٹ دینا ہوگا، پھر چار سالوں میں، آپ کو دوبارہ ووٹ نہیں دینا پڑے گا، ہم اسے اتنا اچھا کر دیں گے کہ آپ کو ووٹ نہیں دینا پڑے گا۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ نے ٹرمپ کے ریمارکس پر براہ راست وضاحت دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر اس ملک کو متحد کرنے کی بات کر رہے تھے اور انہوں نے 2 ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش پر تقسیم سیاسی ماحول کو اس کا مورد الزام ٹھہرایا جب 20 سالہ بندوق بردار نے ڈونلڈ ٹرمپ پر گولی کیوں چلائی تھی کیونکہ اب تک اس واقعیکے تفتیش کاروں نے اس حادثے کی وجوہات نہیں بتائی ہیں۔