کنشاسا (نوائے وقت رپورٹ) جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا کے ایک سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ شہر کے شمال میں واقع اسٹیڈ ڈی مارٹیرس سٹیڈیم میں ہفتے کو کانگو کے گلوکار مائیک کالمبائی کے ایک کنسرٹ کے دوران پیش آیا۔ریاستی نشریاتی ادارے آر ٹی این سی نے ایکس پر کہا کہ اس واقعے میں 7 اموات ہوئی ہیں اور متعدد افراد کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ سٹیڈیم میں 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، کنسرٹ میں 30 ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔
کانگو کے سٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Jul 29, 2024