سندر: گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے باپ، بیٹا گرفتار

لاہور (نامہ نگار) سندر کے علاقے میں کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے ملزم گرفتارکر لیے گئے ہیں۔ گھر کے مالک نوید بابر نے بیٹے سے مل کر کھانا ٹائم پر نہ دینے کے باعث ملازمہ پر تشدد کیا۔12 سالہ ملازمہ فاخرہ اوکاڑہ کی رہائشی ہے اور بحریہ ٹاؤن میں واقع گھر میں 3 سال سے کام کرتی تھی۔ 12 سالہ فاخرہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ فاخرہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیوروکے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد نے کہا بچوں اور خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن