بجلی کا مسئلہ دہائی پرانا، سب ایک دوسرے کو تحفظ دے رہے ہیں: سلیم مانڈوی والا 

Jul 29, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو کسی آڈٹ کے بغیر 341 ارب روپے دیئے گئے۔ آئی پی پیز کا ٹیکنیکل آڈٹ کسی نے نہیں کیا، سب ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں جبکہ صارف مر رہا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بجلی کا مسئلہ آج کا نہیں دہائی پرانا ہے، 2016 میں فنانس کمیٹی نے ایک ایشو اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 341 ارب روپے آئی پی پیز کو ادا کئے گئے اور یہ ادائیگی بغیر کسی قسم کے آڈٹ کے کی گئی تھی۔ بجلی چوری روک لی جاتی تو آج کوئی آئی پی پیز کی بات نہیں کرتا۔ 

مزیدخبریں