لاہور (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مریم نشاط کالونی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کرائیں گے۔ اقلیتوں کو اگر کانٹا بھی چبھے گا تو پہلے مجھے درد ہو گی۔ میں اپنی اقلیتوں کے لئے چھتری کی طرح ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی وسطی پنجاب اقلیتی ونگ کے نائب صدر ایڈون سہوترا کی طرف سے علاقے میں بنائے گئے بلاول بھٹو کیمونٹی ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی، ثمینہ گھرکی، عثمان ملک، اسلم گل، رانا عرفان، عاطف چودھری، احسن رضوی، نرگس خان، خالد گل، آصف سہوترا سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاول بھٹو کے نام سے کمیونٹی ہال کا افتتاح کر کے خوشی ہوئی۔