اسلام آباد(خبر نگار ) پاکستان کی ٹیم نے اصفہان، ایران میں منعقدہ 54ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ (IPhO) میں 3 کانسی کے تمغے جیتے لئے۔ نکسور کالج، کراچی کے طلحہ اشرف، لاہور گرامر اسکول، سینئر بوائز کیمپس جوہر ٹاؤن، لاہور کے حذیفہ التمش، دی سائنس اسکول، H-9/1، اسلام آباد کے محمد سلمان تارڑ نے کانسی کے تمغے جیتے اور صدیق پبلک اسکول اینڈ کالج، راولپنڈی کے محمد سعد بلال نے پاکستان کے لیے آنریبل مینشن حاصل کیا۔ پاکستانی ٹیم نے STEM کیرئیر پروگرام کی سرپرستی میں اولمپیاڈ میں حصہ لیا جو کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس (PIEAS) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ فزکس ٹیم کو PIEAS یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر امان الرحمان نے تربیت دی اور مقابلے کی قیادت COMSATS یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر نجیب الرحمان، ، اور ڈاکٹر رحمت اللہ نے کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن میں تربیت حاصل کرنے والے چاروں ٹیم ممبران کو میڈلز اور سرٹیفکیٹ ملے۔
پاکستان نے بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے جیت لئے
Jul 29, 2024