لاہور (سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس چوری کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پی کے اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 79 گیس کنکشن منقطع کیے اور 16 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں۔ لاہور میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا۔ ملتان میں 5 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر منقطع کیے گئے۔ فیصل آباد کی ریجنل ٹیم نے 16 کنکشن منقطع کرکے 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ بہاولپور میں 5 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کیے گئے۔ گوجرانوالہ میں 4 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر منقطع کیے گئے اور 1 لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 1 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر منقطع کیا گیا اور 1 لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔راولپنڈی میں 2 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر منقطع کیے گئے۔ اسلام آباد میں 1 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر منقطع کیا گیا۔ سیالکوٹ میں 1 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر اور 2 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کیے گئے اور 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سرگودھا میں 3 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر منقطع کیے گئے۔ ساہیوال میں 2 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کیے گئے۔خیبر پی کے میں، مردان کی ٹیم نے 8 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر منقطع کیے اور 6 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ پشاور میں 25 کنکشن غیر قانونی گیس استعمال پر اور 1 کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کیا گیا اور 6 لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
گیس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن،مزید 79 کنکشن منقطع
Jul 29, 2024