راولپنڈی(این این آئی)جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی نظر کا چشمہ دھرنے میں شریک ایک شخص نے ایک کروڑ اور دس لاکھ روپے میں خرید لیا۔ مہنگائی اور آئی پی پیز کے خلاف لیاقت باغ راولپنڈی میں جاری جماعت اسلامی کے دھرنے میں حق دو عوام کو تحریک کے لیے فنڈز کی اپیل کی گئی تھی۔