لاہور (نوائے وقت رپورٹ) 23 جولائی کو کراچی کے علاقے ماڑی پور سے اغواء کئے گئے صنعتکار ذوالفقار احمد کا لاہور اپنے گھر پہنچ گئے۔ ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو ماڑی پور روڈ سے نامعلوم افراد زبردستی لے گئے تھے۔ ان کے اغواء کا مقدمہ 26 جولائی کو کلری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بھی ذوالفقار احمد کے اہل خانہ سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فیملی سے بات ہوئی‘ انہوں نے ذوالفقار احمد سے رابطے کی تصدیق کی۔ وکیل میاں علی اشفاق کے مطابق اہل خانہ سے بات ہو گئی ہے۔ قبل ازیں ان کے وکیل نے نجی چینل سے گفتگو میں پولیس پر تاجر کی تلاش میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے تحقیقاتی ٹیم بھی ہائی کورٹ میں درخواست دینے کے بعد تشکیل دی۔
کراچی سے لاپتہ ہونے والے صنعتکار لاہور میں گھر پہنچ گئے
Jul 29, 2024