کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے اپوزیشن میں جانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن بنچز پر بیٹھوں گا، منہ بند کرنے کی کوشش کے خلاف اسمبلی فلور اور باہر مزاحمت کروں گا، میں ان کو بتاؤں گا اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔ آئین کے مطابق جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت اور ہر شہری کا حق ہے۔ لاپتہ افراد کو بازیاب کر کے منظر عام پر لایا جائے۔ پہلی بار حکومت نے خود صوبے کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا ہے۔