ایرانی صدرکی توثیق:صیہونی حکومت قاتلوں، دہشت گردوں کا گروہ، خامنہ ای  

Jul 29, 2024

تہران (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای نے مسعود پزشکیان کی بطور ایرانی صدر باقاعدہ توثیق کر دی۔ ایران میں نومنتخب صدر مسعود پزشکیاں کی باقاعدہ توثیق کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کا اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صیہونی حکومت اسرائیل کوئی ریاست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت مجرموں کا گینگ، قاتلوں اور دہشت گردوں کا گروہ ہے۔ واضح رہے کہ نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل منگل کو پارلیمنٹ میں حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں 70 غیرملکی مہمان شرکت کریں گے۔ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں