پشاور (این این آئی)خیبرپی کے کے دارالحکومت پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جسے ناکام بنادیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور میں شمشتو پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی میں حملے کو پسپا کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے چوکی پر پولیس اہلکار الرٹ تھے، بھر پور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
Jul 29, 2024