اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ایڈہاک جج تعین ہونے والے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل آج حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ دونوں سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ججز بلاک کمیٹی روم میں ہو گی۔ واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ وزارت قانون کی جانب سے تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔