اسلام آباد (اے پی پی)دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پہلے سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئیں۔پاکستان کی جانب سے یورپ کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ شفقت علی خان نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران پاکستان کی قیادت، کابینہ کے ارکان، نوجوانوں کے رہنماں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔سیکرٹری جنرل 2022 کے تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی۔سیکرٹری جنرل کے دورے کے دوران، دونوں فریقین پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کیحوالے سے بھی بات کریں گے، جن میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبے ، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا شامل ہے۔
دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ پاکستان پہنچ گئیں
Jul 29, 2024