پی ایچ اے نے شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان کا آغاز کر دیا 

Jul 29, 2024

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی نے مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے تعاون سے تخت پڑی جنگل کی بحالی کے لیے شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے پی ایچ اے ملازمین اور محکمہ جنگلات کے ملازمین نے تخت پڑی قدرتی جنگل میں دو لاکھ سے زائد پودے لگائے اور راولپنڈی میں مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ پی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام مون سون شجرکاری مہم جولائی اور اگست میں جاری رہیگی اور رواں سال پی ایچ اے نے دس لاکھ پودے لگانے کا ہدف متعین کیا ہے۔ ترجمان پی ایچ اے کی مطابق تخت پڑی جنگل میں شجر کاری مہم گزشتہ روز منعقد ہوئی اور اس شجرکاری میں سول سوسائٹی کمیونٹی اور نوجوانوں کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔تخت پڑی جنگل میں پی ایچ اے، محکمہ جنگلات اور محکمہ جنگلات کی زیر اہتمام شجرکاری کی باقاعدہ تقریب 27 جولائی کو منعقد ہوئی اور پلانٹ فار پاکستان مہم میں حکومت پنجاب اور ڈی ایچ اے کا تعاون شامل رہا ہے۔ترجمان پی ایچ اے راولپنڈی کے مطابق پی ایچ اے راولپنڈی کے ملازمین اور محکمہ جنگلات راولپنڈی ڈویژن کے ملازمین نے اس مہم میں حصہ لیا اور تخت پڑی جنگل میں دو لاکھ سے زائد پودے لگائیں گے ہیں۔اس موقع پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے سینیر افسران بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کا کہنا  ہے کہ پاکستان میں جاری شدید موسمی اثرات کو جنگلات کی مدد سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں