اندرون شہر اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے خطرات،رین ایمر جنسی نافذ

ؔراولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )نالہ لئی کے کیچننٹ ایریاز سید پور ویلیج میں 84 ملی میٹر، پی ایم ڈی سیکٹر ایچ ایٹ میں 37 ملی میٹر ، بوکڑہ میں 33 ملی میٹر بارشِ ریکارڈ ہونے پر گزشتہ رات گئے رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے واسا سمیت امدادی ٹیمیں فیلڈ میں پہنچ گئیں ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کی سربراہی میں واسا کی ٹیموں نے مشینری جس میں سکر مشینیں بھی شامل تھیں نالہ لئی ، کمیٹی چوک انڈر پاس ، کٹاریاں پل ، رتہ امرال پل، گوالمنڈی پل پہنچا دیں کٹاریاں پل پر نالہ لئی میں پانی کا لیول 10فٹ اور گوالمنڈی پل پر 9فٹ کی حد کو چھو گیا جس سے راولپنڈی اندرون شہر اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے خطرات پررین ایمر جنسی جاری ہوگئی پولیس، 1122، فائر بریگیڈ ،  میونسپل کارپوریشن ، کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کی ٹیموں کو بھی الرٹ کردیا گیا تاکہ شہریوں کو نقصانات سے بچایا جا سکے رات پانچ بجے سے دن دس بجے تک واسا کی مشینری اور ٹیموں کو ہائی الرٹ رکھا گیا  تاہم بارش تھمنے سے نالہ لئی کا خطرناک ہوتا برساتی واٹر لیول نیچے گر ا شروع ہوگیا کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے واسا کی ہائی الرٹ ڈیوٹی پر دیگر شعبوں کے ساتھ بہترین کو آرڈینینس پرویلڈن پیغام بھیجا ۔

ای پیپر دی نیشن