راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان پنجاب کے امیر علامہ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے کہا کہ ہم فیض آباد دھرنا کی کامیابی پراللہ تبارک وتعالی کاشکرادا کرتے ہیں انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کی انتہا ہوچکی تمام اہل اسلام جملہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کے حکم پر ملک بھر کی طرح بروز اتوار دن 2 بجے حضور ؐ کے غلام پریس کلب لیاقت باغ پہنچ کر عالم کفر کو پیغام دیں گے پاکستان میں ہر بسنے والا مسلمان یہ کہتا ہے، ہم مر تو سکتے ہیں بھوکے تو رہ سکتے ہیں لیکن دین سے اسلام عقیدہ ختم نبوت سے غداری نہیں کرسکتے
اہل اسلام اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے غیرت ایمانی کا ثبوت دیں،علامہ عنایت الحق شاہ
Jul 29, 2024