راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنر کی تشکیل نو کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین سید قمر رضا کو چیئرمین مقرر کیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت اوورسیز پاکستانیز کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق 4 ڈائریکٹرز کا تقرر بھی کیا گیا ہے جس میں شاہین خالد بٹ، افضال بھٹی، شمشیر علی راو اور محترمہ عنزہ احسان بٹ کے علاوہ سیکرٹری وزارت بیرون ملک پاکستانی، ایم ڈی او پی ایف ایڈیشنل سیکرٹریز وزات خزانہ اور قانون ممبران ہونگے۔
سید قمر رضا اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرکے چیئرمین مقرر
Jul 29, 2024