محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے 6 ارب روپے کا ٹیکس ریکوری ٹارگٹ مکمل کرلیا

Jul 29, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے ڈائریکٹر عمران اسلم کی سربراہی میں چھ ارب روپے سے زیادہ ٹیکس ریکوری ٹارگٹ مکمل کرلیا راولپنڈی کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہا ہے کہ چھ ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اختتامی مہینے میں 90 کروڑ روپے ٹیکس کی وصولی کا بھی ریکارڈ قائم ہوگیا آخری مہینے کے دس روز ورکنگ ڈیز بھی نہیں تھے جبکہ صرف موٹر برانچ نے ریکوری ٹارگٹ میں 106 فیصد وصولی کی۔

مزیدخبریں