راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) لوگوں کی آج بھی پہلی ضرورت روٹی کپڑا اور مکان ہے بڑھتی ہوئی مہنگا نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو سزائیں دی جائیں دھرنے اور ہڑتالیں مزید معاشی مسائل کا سبب بنتے ہیں چیرمین بلاول بھٹو کی تجویز پر وزیراعظم پاکستان آل پارٹیز کانفرنس جلد بلائیں تاکہ ملکی مسائل حل کرنے کے ساتھ سیاسی کشیدگی کو بھی کم کرنے میں مدد مل سکے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ محمد علی منہاس نے گزشتہ روز اخباری نماندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاراجہ محمد علی منہاس نے کہا کہ ملک اس وقت جن مسائل سے دوچار ہے ان کے حل کے لیے دھرنے اور ہڑتالیں نہیں بلکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو آپس میں متحد ہو کر مسائل پرگفتگو کرنے کی اشد ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنی اپنی پارٹی کے ماہرین معاشیات سے مشاورت کرتے ہوئے انکی معاشی بحالی کی تجاویز حکومت تک پہنچائیں تاکہ ان پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ملک و قوم کو مسائل کے گرداب سے نکالا جا سکے تاہم اس سلسلے میں وزیراعظم پاکستان کو پہل کرنا ہو گی۔