اسلام آباد (خبرنگار)جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان نے کہا ہے کہ ہوش ربا مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے .بجلی کے بے تحاشہ بل ہر خاص و عام کی کمر دوڑے دے رہے ہیں. حکومت نے عوام دشمنی کی ہر حد پار کر دی ہے. آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے کر کے عوام کی خون پسینے کی کمائی لوٹی جا رہی ہے. بہت سی آئی پی پیز بجلی بنائے اور دیے بغیر اربوں روپے اینٹھ رہی ہیں اور ان اندھے معاہدوں کی قیمت عوام چکا رہے ہیں ایسے حالات میں جماعت اسلامی پاکستان عوام کی آواز بن چکی ہے .جماعت اسلامی کے تمام رہنما اور کارکن 26 تاریخ سے سخت گرم موسم میں عوام کے حقوق حاصل کرنے کے لیے سڑک پر موجود ہیں.